آئی پی ایل، آج چنئی، کولکتا، دہلی اور پونے کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئینگی

IPL

IPL

کولکتا(جیوڈیسک)چنئی انڈین پریمئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، چنئی، کولکتا، دہلی اور پونے کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی، سوپر دونوں میچز براہ راست نشر کرے گا چنئی میں ہونے والا آج کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔

دوسرے نمبر پر موجود چنئی کی ٹیم کے پاس پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے، مہندرا سنگھ دھونی کی ٹیم کے 8 میچز کے بعد 12 جبکہ کولکتا نائٹ رائیڈرز کے 6 پوائنٹس ہیں۔

دہلی ڈئیرڈیولز اور پونے وارئیرز کا میچ رات ساڑھے سات بجے رائے پور میں ہوگا، 8 میچز کے بعد پونے کے 4 اور دہلی کے صرف 2 پوائنٹس ہیں، ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔