آئی پی ایل میں آج کنگز الیون پنجاب اور چنئی سپرکنگز مد مقابل ہونگے

IPL

IPL

موہالی(جیوڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ میں آج کنگز الیون پنجاب اور چنئی سپر کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، یہ میچ جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔موہالی میں ہونے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ یہ دونوں ٹیموں کا دوسرا دوسرا میچ ہے۔

کنگز الیون نے آئی پی ایل کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز فتح کے ساتھ کیا لیکن مہندرا سنگھ دھونی کی ٹیم کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا کر چکی ہے ۔ کنگز الیون پنجاب کو ایڈم گل کرسٹ، اظہر محمود اور رائن ہیرس کی خدمات حاصل ہیں۔

جبکہ چنئی کی ٹیم میں کپتان دھونی کے ساتھ ڈوین براوو، مائیکل ہسی اور رویندر جڈیجا شامل ہیں۔ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کرے گا۔