آئی پی ایل : آج سن رائیزرز حیدرآباد اورکنگز الیون پنجاب مدمقابل

IPL

IPL

حیدرآباد(جیوڈیسک)انڈین پریمئر لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، سن رائیزرز حیدرآباد کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کے مدمقابل ہوگی ۔بھارتی شہر حیدرآباد میں ہونے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

حیدرآباد کی قیادت کمار سنگاکارا جبکہ ایڈم گلکرسسٹ کنگز الیون کی کپتانی کررہے ہیں۔ ایونٹ میں اب تک حیدرآباد کی ٹیم 6 میچز میں سے 4 جیت چکی ہے، جبکہ پنجاب نے 4 میچز کھیلے، اور دو میں اسے کامیابی ہوئی۔ ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کررہا ہے۔