ماسکو (جیوڈیسک) آئی اے اے ایف ایتھلیٹکس مقابلوں کے اٹھویں روز بھی کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ ماسکو میں جاری ایتھلیٹکس کے عالمی مقابلوں میں خواتین کی 400 میٹر ریلے ریس میں روس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
دوسری جانب خواتین کی 5000 میٹر دوڑ میں ایتھوپیا کی Meseret Defar نے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ انھوں نے فاصلہ 14 منٹ 50 اعشاریہ 19 سیکنڈز میں طے کیا۔ جیولن تھرو میں فن لینڈ کےTero Pitkamaki نے فتح اپنے نام کی۔ انھوں نے 83.40 میٹرز کی دوری پر جیولن تھرو کرکے گولڈ میڈل جیتا۔
خواتین کے ہائی جمپ مقابلوں میں روس نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ Svetlana Skholina نے 2.03 میٹرز بلند ہائی جمپ لگا کر فتح حاصل کی۔ اس کے ساتھ ساتھ لائٹنگ بولٹ نے ایک مرتبہ شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 200 میٹر دوڑ میں طلائی تمغہ اپنے کر لیا۔ اس سے پہلے وہ 100 میٹر بھی جیت چکے ہیں۔