لاہور (جیوڈیسک) آسٹریلیا سے مسلسل بارہواں ٹیسٹ میچ ہارنے پر ماضی کے دو کرکٹرز شعیب اختر اور این چیپل کے درمیان میچ پڑ گیا۔ راولپنڈی ایکسپریس نے این چیپل کی گویا گاڑی پٹری سے اتار دی۔
شعیب اختر نے این چیپل کے آئندہ پاکستان کے دورہ آسٹریلیا نہ کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔ کہتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں بہتری کی ضرورت ٹھیک لیکن دورہ آسٹریلیا پر پابندی غلط ہے۔
اسپیڈ اسٹار نے سوال بھی اٹھایا کہ اگر انگلینڈ کبھی ون ڈے ورلڈ کپ کا چیمپئن نہیں بنا تو کیا ایونٹ میں شریک بھی نہ ہو۔