آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کا بھارت میں آغاز

Snooker Championship

Snooker Championship

بنگلور (جیوڈیسک) آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ بھارتی شہر بنگلور میں شروع ہو گئی ہے، چینی کیوئسٹ ژو یلونگ اعزاز کا دفاع کر رہے ہیں۔

بنگلور میں ہونے والی ورلڈ سنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان سمیت پینتالیس ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان کی نمائندگی حمزہ اکبر، محمد آصف ٹوبا اور قومی چیمپئن محمد سجاد کر رہے ہیں۔

قومی کیوئسٹ آج اپنے اپنے گروپ میچز کھلیں گے۔ ایونٹ کا فائنل انتیس نومبر کو کھیلا جائیگا۔ مینز چیمپئن شپ کی انعامی رقم سولہ ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے۔