آئی سی سی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ سے وضاحت طلب کرلی

ICC

ICC

دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ سے اس کے بیان پر وضاحت طلب کرلی۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش بورڈ کا بیان ورلڈ ٹی 20 کے انعقاد کے لیے معاہدے کے منافی ہے، نہیں معلوم بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے بیان میں کس قانون کا ذکر ہے۔

آئی سی سی کا مزید کہنا ہے کہ آئی سی سی ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گی جو بنگلادیش کے قوانین سے متصادم ہو، قانونی معاملات پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔