لاہور (جیوڈیسک) واہگہ بارڈر لاہور کے راستے لاہور لائنز کی ٹیم بھارت سے وطن واپس پہنچ گئی۔ محمد حفیظ نے کہا کہ وہ پانچ ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں۔ اب ایکشن پر اعتراض اٹھنا ان کے لئے بھی حیران کن تھا۔
لاہور لائنز کے سیمی فائنل تک نہ پہنچنے میں کافی حد تک ایمپائرز کے غلط فیصلے بھی وجہ بنی۔ محمد حفیظ نے ڈھکے لفظوں میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی غلطی زیادہ تر پاکستان کے ساتھ ہوتی ہے۔
لاہور لائنز کے کرکٹرز بھارت میں اپنی کارکردگی پر مطمئن دکھائی دیے لیکن انہوں نے ڈومیسٹک سطح پر فیلڈنگ بہتر کرنے پر زور دیا۔