لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین پی سی بی، شہریار خان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اور برطانوی عدالتوں نے نرمی برتی ہم نہیں برتیں گے، معطل کیے گئے کھلاڑیوں کے خلاف ثبوت ہیں، عبرت کی مثال بنا دیں گے، باقیوں کے خلاف ابھی ثبوت پورے نہیں ہوئے۔
چیئرمین پی سی بی نے سٹے بازی میں ملوث کھلاڑیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔شرجیل خان اور خالد لطیف کراچی پہنچ گئے ہیں۔ان کے ہمراہ چیئر مین پی سی بی شہریار خان بھی کراچی پہنچے۔
چیئر مین پی سی بی کا کہنا ہے دونوں کھلاڑیوں کے خلاف اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی کے ثبوت ملے ہیں ،دونوں سے سختی سے نمٹا جائےگا۔
شہریار خان نے یہ بھی کہا کہ معاملے سے سختی سے نمٹا جائےگا میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو سزائیں دے کرعبرت کی مثال بنا دیں گے۔