آئی سی سی کا دوہرا معیار، جھگڑے پر دلشان نظر انداز، احمد شہزاد کو جرمانہ

Dilshan, Ahmed Shehzad

Dilshan, Ahmed Shehzad

دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی نے دوہرا معیار اپناتے ہوئے میچ کے دوران جھگڑے پر دلشان کو نظرانداز کر دیا جبکہ پاکستانی اوپنر احمد شہزاد کو میچ فیس کا پچاس فیصد حصہ جرمانہ عائد کر دیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا میچ جاری تھا انیسویں اوور کے ختم ہونے پر احمد شہزاد کو تلکارتنے دلشان کا بیٹ کندھے پر لگا تو انہوں نے غصے میں آکر دلشان کو دھکا دیدیا۔

فیلڈ امپائرز نے میچ رپورٹ آئی سی سی کو جمع کرائی جس پر ایکشن لیتے ہوئے آئی سی سی کی جانب سے احمد شہزاد پر میچ فیس کا پچاس فیصد حصہ جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ جھگڑے کی وجہ بننے والے سری لنکن بلے باز دلشان کو نظر انداز کر دیا۔آئی سی سی اس سے قبل بھی پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ سخت رویہ اپنایا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوران ڈیل سٹین نے غیر ضروری طور پر پاکستانی بلے بازوں کے کیساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا جس کی انھیں کھلی چھوٹ دی گئی تھی جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ہمیشہ جرمانے اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔