آئی سی سی کی نئی جاری کردہ ون ڈے رینکنگ, بھارتی ٹیم کی پہلی پوزیشن

Ranking

Ranking

آئی سی سی کی نئی جاری کردہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنے والی بھارتی ٹیم پہلی پوزیشن پر بدستور براجمان ہے۔ پاکستانی ٹیم کا چھٹا نمبر ہے۔ آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بھارتی ٹیم بددستورپہلے نمبر پراپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ دوسرے نمبرپرچیمیئنز ٹرافی کی رنراپ ٹیم انگلینڈ ہے ۔

تیسرا نمبر آسٹریلیا کا ہے۔ قومی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی کے باعث چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔۔۔ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرزپہلے اور ہاشم آملہ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ٹاپ ٹین میں واحد پاکستانی کھلاڑی کپتان مصباح الحق ہیں جنکا نمبر نواں ہیں۔

بولرز رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے سنیل نرائن پہلے اور جادوگر اسپنر سعید اجمل دوسرے نمبر پر ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی میں گولڈن بال جیت کر رویندر جڈیجا تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ محمد حفیظ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ آل رانڈرز کیٹیگری میں شکیب الحسن کا پہلا اور محمد حفیظ کا دوسرا نمبر ہے۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جڈیجا تیسرے پر براجمان ہیں