دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان دبئی روانہ ہو گئے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹرز مدثر نذر اور عاقب جاوید سے ملاقات کر کے معاملات بھی طے کیے جائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی مدثر نذر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بطور سربراہ لانا چاہتے ہیں لیکن کچھ رکاوٹیں حائل ہیں ، مدثر نذر اپنی ٹیم اور مخصوص بجٹ چاہتے ہیں ، نجم سیٹھی اس سے پہلے مدثر نذر سے ملاقات کر چکے ہیں۔
اب شہریار خان بھی معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹر سے ملاقات کریں گے۔ مدثر نذر عاقب جاوید کوبھی کوچنگ کے حوالے سے ساتھ لانا چاہتے ہیں جو متحدہ عرب امارات کی کوچنگ سے مستعفی ہو چکے ہیں۔
شہریار خان کی عاقب کیساتھ ملاقات بھی متوقع ہے۔ جب کہ آئی سی سی اجلاس 25 اپریل تک جاری رہے گا۔