آئی سی سی کا اہم اجلاس آج سے آسٹریلیا میں شروع ہو گا

ICC

ICC

میلبورن (جیوڈیسک) پاکستان کی جانب سے کرکٹ بورڈ کے چئیرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد شرکت کریں گے۔ اجلاس میں آئی سی سی کے آئین میں بنیادی تبدیلیوں، مالی معاملات، آئندہ ورلڈ کپ، ون ڈے اور ٹیسٹ قوانین میں تبدیلیوں پر غور ہو گا۔

اجلاس میں اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ کو فائنل کیا جائے گا جبکہ کرکٹ سے کرپشن ختم کرنے کیلئے لیگ کرکٹ اور آئی سی سی ٹورنامنٹ کی آمدنی کی تقسیم کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جائے گی۔

بگ تھری سمجھوتے پر دستخط کے بعد سری نواسن بااختیار چیئرمین بن جائیں گے۔ آئی سی سی کی اہم میٹنگ میں پاک بھارت کرکٹ بورڈ کے درمیان سیریز کے معاہدے پر دستخط کا بھی امکان ہے۔