آئی سی سی نے محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن درست قرار دے دیا

Muhammad Hafeez

Muhammad Hafeez

لاہور (جیوڈیسک) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے قومی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن درست قرار دے دیا ہے۔

آئی سی سی نے قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو باضابطہ طور پر فیصلے سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

جب کہ چنئی میں ہی بائیو میکینک ٹیسٹ دینے والی پاکستان ویمنز ٹیم کی بولر جویریہ ودود کے بولنگ ایکشن کو بھی کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔