آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

ICC

ICC

دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کو شکست دینے والی انگلینڈ اور سری لنکا کو ہرانے والی جنوبی افریقی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ترقی ہوئی ہے۔

مصباح الحق ٹاپ ٹین میں شامل واحد پاکستانی بیٹسمین ہیں۔ سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے والی جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ہاشم آملہ آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں ٹاپ تھری بیٹسمینوں میں شامل ہو گئے۔

ان کی رینکنگ میں دو درجے بہتری آئی ہے ، اے بی ڈی ولیئرز بدستور پہلے اور سری لنکا کے کمار سنگاکارا دوسرے نمبر پر موجود ہیں، پاکستانی کپتان مصباح الحق ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے این بیل ایک بار پھر ٹاپ ٹوئنٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ ایلسٹرکک کی رینکنگ میں 16 درجے اور معین علی کی رینکنگ میں 34 درجے بہتری آئی ہے۔

بولنگ میں پاکستان کے سعید اجمل کی پانچویں اور انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی ساتویں پوزیشن ہے۔ جنوبی افریقی پیسر ڈیل اسٹین پہلے، آسٹریلوی فاسٹ بالر رائن ہیرس دوسرے اور مچل جانسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔