دبئی (جیوڈیسک) بھارتی اور جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے اپنی ٹیموں کو کامیابیاں دلا کر رینکنگ بہتر بنا لی، بیٹنگ میں اے بی ڈی ویلیئرز اور بالنگ میں ڈیل اسٹین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
لارڈز میں اٹھائیس سال بعد ٹیسٹ جیتنے کا بھارتی بولرز کو خوب انعام ملا۔ ایشانت شرما تین سال بعد ٹاپ ٹوئنٹی میں آگئے تو بھونیشور کمارکو بارہ درجہ ترقی مل گئی۔ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی کی برتری برقرار رہی، کمار سنگاکارا کا دوسرا نمبر ہے۔
ہاشم آملہ تیسرے سے پانچویں اور ڈیوڈ وارنر چوتھے سے تیسرے نمبر پر آ گئے، پاکستان کے مصباح الحق بدستور چھٹے نمبر پر براجمان ہیں، بولرز میں ڈیل اسٹین پہلے، رائن ہیرس دوسرے نمبر پر ہیں، جب کہ دوسرا اسپیشلسٹ سعید اجمل کا پانچواں نمبر ہے۔