لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی میں نو ووٹ ایک طرف اور ہم ایک طرف ہیں، پاکستان ٹیم جیتے گی تو سب کی نظریں ہماری جانب ہوں گی۔ پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں سابق چیئرمین اعجاز بٹ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر آئی سی سی کو پاکستان کا ووٹ چاہییے تو انہیں ہماری بھی سنناپڑے گی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آئی سی سی میں نو ممالک ایک طرف ہیں اور پاکستان دوسری طرف نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان ٹیم ایونٹس جیتے گی تو سب ہماری جانب دیکھیں گے۔ اس موقع پر سابق چیئرمین اعجاز بٹ نے موجودہ چیئرمین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ محتاط رویہ اختیار کریں۔