آئی سی سی صدر مصفطی کمال کا کئی چہرے بے نقاب کرنے کا اعلان

Mustafa Kamal

Mustafa Kamal

میلبورن (جیوڈیسک) آئی سی سی کے صدر مصفطی کمال کا کہنا ہے کہ بنگلادیش پہنچ کر دنیا کو بتاؤں گا کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل میں کیا کچھ ہو رہا ہے۔

بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے صدر مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل کی ٹرافی فاتح کپتان کو دینا میرا آئینی حق ہے، ورلڈ کپ ٹرافی دینے کے حوالے سے میری حق تلفی کی گئی، بنگلا دیش پہنچ کر دنیا کو بتاؤں گا کہ آئی سی سی میں کیا کچھ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے تقسیم انعامات کی تقریب میں اپنے ہی صدر کو سائڈ لائن کردیا تھا جس کے باعث مصفطیٰ کمال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا فائنل مکمل ہونے سے قبل ہی گراؤند سے چلے گئے تھے جب کہ اس سے قبل انہوں نے بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والے میچ میں امپائرنگ کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔