آئی سی سی رینکنگ: پاکستان کی پانچویں پوزیشن برقرار

ICC

ICC

شارجہ (جیوڈیسک) سری لنکا کے خلاف شارجہ ٹیسٹ میں جیت کے سبب آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن برقرار رہی جبکہ کپتان مصباح الحق بیٹسمینوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

شارجہ ٹیسٹ میں پانچ وکٹ سے کامیابی کی وجہ سے پاکستان ٹیم سری لنکا کے خلاف نہ صرف سیریز برابر کرنے میں کامیاب رہی بلکہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی پانچویں پوزیشن برقرار رکھی، سیسری لنکا کی ٹیم بدستور چھٹے نمبر پر ہے۔

بیٹسمینوں کی فہرست میں کپتان مصباح الحق نے شاندار کارکردگی کی بدولت کیریئر بیسٹ چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، یونس خان دسویں نمبر پر ہیں، بولرز میں سعید اجمل کا پانچواں نمبر برقرار ہیجبکہ عبدالرحمان اور جنید خان ٹاپ ٹوئنٹی میں موجود ہیں۔