دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نمبر ون بائولر اور بیٹسمین رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کا قبضہ ہے۔ بائولرز میں ڈیل سٹین، بیٹنگ میں اے بی ڈویلیئرز پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
بائولنگ رینکنگ میں قومی ٹیم کے سعید اجمل کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے جبکہ لیفٹ آرم سپنر عبدالرحمان کا گیارواں نمبر ہے۔
بیٹنگ رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کے دو بلے باز شامل ہیں۔ قومی کپتان مصباح الحق کی آٹھویں جبکہ یونس خان کی دسویں پوزیشن برقرار ہے۔ دوسری جانب آل رائونڈر کیٹیگری میں بھارت کے روی چندرن ایشون سر فہرست جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
آل رائونڈر کیٹیگری میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا۔