انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے انٹرنیشنل ٹیموں اور پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ دبئی آئی سی سی کی تازہ ون ڈے رینکنگ میں بھارت کی ٹیم 123 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔ آسٹریلیا دوسرے، اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر سری لنکا ایک درجہ ترقی کرکے چوتھے نمبر پر جبکہ پروٹیز ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔
بیٹنگ میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ سرفہرست ہیں۔ سری لنکا کے کمار سنگاکارا ایک درجہ ترقی کر کے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ پاکستان کے مصباح الحق 8 ویں اور عمر اکمل کی 13 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ بولنگ میں بھارت کے رویندرا جدیجا نے چار درجے ترقی کرکے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔
پاکستان کے سعید اجمل ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ محمد حفیظ آٹھویں نمبر پر ہیں۔ آل رانڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن سرفہرست ہیں۔ پاکستان کے محمد حفیظ دو درجے تنزلی کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔