دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے بولر شیلنگفرڈ کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق بولنگ ایکشن درست ہونے تک شیلنگفرڈ بولنگ نہیں کر سکتے۔ آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز ہی کے مارلون سیموئلز کی بھی تیز ڈلیوری پر پابندی عائد کی ہے۔
دورہ بھارت میں ممبئی ٹیسٹ کے دوران فیلڈ امپائرز نے دونوں بولرز کے ایکشن کو رپورٹ کیا تھا۔