ممبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی نے پاکستانی امپائر علیم ڈار کو جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان جاری سیریز کیلئے منتخب کیا تھا۔ علیم ڈار اب اس سیریز میں امپائرنگ نہیں کر سکیں گے کیونکہ آئی سی سی نے خود ہی انھیں شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد سیریز سے ہٹا دیا ہے۔
واضع رہے کہ بھارت کی انتہا پسندء ہندو تنظیم شیو سینا نے دھمکی دی تھی کہ علیم ڈار کو بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری ون ڈے میں امپائرنگ نہیں کرنے دی جائے گی۔ بھارت اور جنوبی افریقا کا پانچواں ون ڈے پچیس اکتوبر کو ممبئی میں شیڈول ہے۔
علیم ڈار بھارت میں 2011ء کا ورلڈ کپ بھی سپروائز کر چکے ہیں۔ بی سی سی آئی نے آئی پی ایل میں بھی تجربہ کار امپائر کی خدمات سے استفادہ کیا تھا۔ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ آئی سی سی میٹنگ میں معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔