دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی نے سری لنکا کے سینانائیکے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کے بولنگ ایکشن کو کلئیر قرار دیدیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بولنگ ٹیسٹ کے بعد دونوں بولرز کو بولنگ کی اجازت دی گئی ہے۔
بائیو مکینک ٹیسٹ میں دونوں بولرز کا بولنگ ایکشن 15 ڈگری سے نیچے آ چکا ہے جو قانونی طور پر منظور شدہ ہے تاہم سینا نائیکے اور کین ولیمسن اب انٹرنیشنل میچوں میں بولنگ کر سکتے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں کپتانی کر رہے ہیں ۔ آئی سی سی کے مطابق مستقبل میں فیلڈ امپائرز کو دونوں بولرز کے مشکوک ایکشن کو رپورٹ کرنے کی اجازت ہو گی۔