دبئی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کرکٹ میں بالنگ کی پہلی دونوں پوزیشنز ویسٹ انڈیز کے پاس ہے سنیل نارائن نے پہلی اور سیموئل بدری نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے جبکہ پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ اجنتھا مینڈس چوتھے اور ناتھن مک کولم پونچویں نمبر پر ہیں، ٹاپ ٹین بالرز میں پاکستان کے محمد حفیظ اور شاہد آفریدی بھی شامل ہیں جو بالترتیب چھٹے اور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
کرکٹ کے مختصر تین فارمیٹ کے بیٹنگ اور بالنگ کے شعبے میں بھلے ہی پاکستان کا کوئی کھلاڑی سرفہرست نہ ہو لیکن آل رانڈرز میں قومی ٹی20 قائد محمد حفیظ کی بادشاہت ہے، دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے شین واٹسن، تیسرے نمبر پر بھارت کے یوراج سنگھ، چوتھے نمبر پر بنگلا دیش کے شکیب الحسن جبکہ پانچویں نمبر پر بوم بوم آفریدی ہیں۔