آئی سی سی نے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، اے بی ڈی ویلیئرز پہلے نمبر پر

AB de Villiers

AB de Villiers

دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی نے تازہ ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، بیٹنگ رینکنگ میں مصباح الحق ایک درجہ بہتری کے بعد دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز نے ایک درجہ ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

سری لنکا کے کمار سنگا کارا ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق ایک درجہ بہتری کے بعد دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ تجربہ کار بلے باز یونس خان کی ساتوں پوزیشن برقرار ہے۔ جبکہ اسد شفیق ایک درجہ ناکامی کا سامنا کر کے 18 ویں نمبر پہنچ گئے ہیں۔

باؤلنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ قائم ہے۔ آسٹریلیا کے ریان ہیرس دو درجہ کامیابی سمیٹ کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ قومی سپنر سعید اجمل ایک درجہ تنزلی کے بعد 12 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

اسی لسٹ میں جنید خان 17 ویں جبکہ عبدالرحمان 18 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ آل رائونڈر کیٹگری میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا راج برقرار ہے۔ اس کیٹگری میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔