آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹرزکی نئی رینکنگ جاری کر دی

ICC

ICC

دبئی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی گئی۔ جاری کی گئی نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے مصباح الحق اور یونس خان کی پوزیشن میں بہتری ہوئی ہے۔

مصباح الحق نویں سے آٹھویں اور یونس خان دسویں سے نویں نمبر پر آگئے۔ بولروں میں سعید اجمل چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے رائن ہیرس پانچویں سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ بیٹسمینوں میں ایبی ڈی ویلیرز، بولروں میں ورنن فلینڈرکی سبقت برقرار ہے۔