دبئی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، سری لنکا کے خلاف جادوئی بائولنگ کرانے والے یاسر شاہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے ، یونس خان اور کپتان مصباح الحق تنزلی کا شکار ہو گئے۔
کولمبو ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ سرفہرست جبکہ 97، 97 پوائنٹس کے ساتھ بھارت چوتھے ، انگلینڈ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر ہے۔
بیٹسمین میں لنکن کپتان اینجلو میتھیوز 3 درجے ترقی کر کے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ، یونس خان 3 درجے تنزلی کے ساتھ بیٹنگ میں آٹھویں جبکہ کپتان مصباح الحق 5 درجے تنزلی کے ساتھ 14 ویں نمبر پر آ گئے۔
اظہر علی نے 7 درجے ترقی کر کے بارہواں نمبر حاصل کر لیا ہے۔ اسد شفیق کی 6 اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی 5 درجے تنزلی ہوئی ، بائولنگ میں یاسر شاہ 5 درجے ترقی کر کے ٹاپ ٹین میں شامل ، نویں نمبر پر آ گئے۔