آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، پاکستان کی ترقی بھارت کی تنزلی

Ranking

Ranking

دبئی (جیوڈیسک) دبئی آئی سی سی نے نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ پاکستان ایک درجہ ترقی کے ساتھ چوتھے جبکہ بھارت ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ جنوبی افریقہ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

انگلینڈ ایشز میں کامیابی کے بعد ایک درجہ ترقی پا کر دوسرے جبکہ بھارت تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔ آسٹریلیا اگست 2011 کے بعد پہلی مرتبہ پانچویں نمبر پر چلا گیا ہے۔ پاکستان جو گزشتہ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر تھا ایک درجے ترقی سے چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ ویسٹ انڈیز تازہ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ کی ساتویں جبکہ بنگلہ دیش رینکنگ میں آخری یعنی آٹھویں نمبر پر ہے۔