آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، سعید اجمل ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکے

Saeed Ajmal

Saeed Ajmal

دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی نے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے ، قومی سپنر سعید اجمل ٹاپ ٹین باؤلرز میں جگہ نہیں بنا سکے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ میں سری لنکا کے کمار سنگا کارا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ یونس خان ایک درجہ تنزلی کے بعد ٹاپ 5 سے ہاتھ دھونا پڑا۔

کپتان مصباح الحق آٹھویں جبکہ اظہرعلی 17 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ سرفراز احمد کی 13 درجہ ترقی کے بعد 18ویں نمبر پر آ گئے۔ اسد شفیق کی 1 درجہ بہتری کے بعد 21 ویں پوزیشن ہے۔ باؤلنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین سرفہرست ہیں۔

ذوالفقار بابر 3 درجہ ترقی کے بعد 28 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔یاسر شاہ کی 5 درجہ کامیابی کے بعد 30 ویں پوزیشن ہے۔ راحت علی 4 درجہ تنزلی کا شکار ہو کر 53 ویں نمبر پر چلے گئے۔

سعید اجمل ٹاپ ٹین باولرز میں جگہ نہ بنا سکے۔ آل راونڈر کیٹگری میں شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ اس کیٹیگری میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا۔