آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، سنگاکارا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار

Sangakkara

Sangakkara

دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بیٹنگ رینکنگ میں سری لنکا کے کمار سنگاکارا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز کی دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کے جو روٹ 5 درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

قومی تجربہ کار بلے باز یونس خان ایک درجہ تنزلی کے بعد اٹھویں نمبر پر براجمان ہیں۔ پاکستانی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق ایک درجہ بہتری کے بعد 10ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ اسد شفیق اور اظہر علی کی ایک ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر بالترتیب 20 ویں اور 22 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ قومی آل رائونڈر محمد حفیظ ایک درجہ تنزلی کے بعد 42 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

باؤلنگ رینکنگ میں جنوبی افریقا کے ڈیل سٹین سرفہرست ہیں۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے 3 درجہ ترقی کے بعد دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔ کوئی بھی پاکستانی ٹاپ 10 باؤلرز میں شامل نہ ہو سکا۔ قومی آف سپنر سعید اجمل ایک درجہ بہتری کے بعد 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

جنید خان کی 16 پوزیشن برقرار جبکہ ذوالفقار بابر ایک درجہ تنزلی کے بعد 33 ویں نمبر پر ہیں۔ آل راونڈر کیٹگری میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلی پوزیشن پر راج قائم ہے۔ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی آل راونڈر کیٹگری میں جگہ نہیں بنا سکا۔

ٹیم رینکنگ میں جنوبی افریقا 124 پوانٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ پاکستان 103 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم 32 پوانٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔