دبئی (جیوڈیسک) کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کا دوروزہ اجلاس آج سے ہورہا ہے،جس میں کئی معاملات زیر بحث آئیں گے۔ پاکستان کی نمائندگی چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کریں گی۔
جبکہ بھارتی بورڈ کی جانب سے سری نواسن اجلاس میں شریک ہوں گے، جو سپریم کورٹ کی ہدایت پر بی سی سی آئی کی صدارت سے الگ ہو چکے ہیں ، البتہ اس صورتحال میں بھارتی بورڈ کے عبوری صدرشیولال یادیو نے کسی قسم کے تبصرے سے انکار کر دیا ہے۔