دبئی (اصل میڈیا ڈیسک) آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا، میگا ایونٹ کے میچز17 اکتوبر سے یواے ای اور عمان میں ہوں گے، راؤنڈ ون کے میچز 17 اکتوبر سے شروع ہو جائیں گے جب کہ سپر بارہ ٹیموں کا مرحلہ 23 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔
پروگرام کے مطابق روایتی حریف بھارت اور پاکستان کا آمنا سامنا 24 اکتوبر کو دبئی اسٹیڈیم میں ہوگا، 26 اکتوبر کو شارجہ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ میں جوڑ پڑے گا جب کہ 29 اکتوبر کو دبئی میں پاکستان اور افغانستان مدمقابل ہوں گے، 2 نومبر کو ابوظہبی میں پاکستان کا مقابلہ کوالیفائنگ کرنے والی ٹیم سے ہوگا جب کہ 7 نومبر کو شارجہ میں کوالیفائنگ راونڈ کی دوسری ٹیم سے پاکستان کا میچ رکھاگیاہے۔
آئی سی سی کے مطابق 10 نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظہبی میں ہوگا اور اگلے روز 11 نومبر کو دبئی میں دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔