آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوینٹی ویمنز ایونٹ: انگلینڈ نے پاکستان کوہرادیا

 England

England

ڈھاکا (جیوڈیسک) آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوینٹی ویمنز ایونٹ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو دو وکٹ سے شکست دیدی ہے۔ ساور میں ہونیوالے میچ میں پاکستان ویمنز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹ پر ایک سو چھ رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

ندا ڈار چھتیس رنز بناکر ریٹائرڈ ہوئیں، ثنا میر نے بھی چھتیس رنزاسکور کئے ، جواب میں انگلینڈ نے ہدف آٹھ وکٹ پر ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔ لائیڈیا گریس وے چونتیس رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔ پاکستان کی اسماویہ اقبال اور سمیعہ صدیقی نے تین، تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔