لیبیا (جیوڈیسک) اطالوی میڈیا کے مطابق لیبیا اور سسلی کے درمیان بحیرہ روم میں آئس لینڈ کے بحری جہاز نےمعمول کی گشت کے دوران سمندرمیں پھنسے غیرقانونی تارکین کے جہاز کو بچایا۔
تین سو اٹھارا غیر قانونی تارکین میں 13 مختلف ممالک کے شہری شامل ہیں۔ ان میں متعدد افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔ غیرقانونی تارکین وطن میں 5 خواتین اور 14 بچے بھی شامل ہیں۔ جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔