آئس لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے پر ریڈ الرٹ جاری

Iceland

Iceland

رائک جاوک (جیوڈیسک) آئس لینڈ کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس گلیشیئر کی سطحے کے نیچے ایک چھوٹا آتش فشاں ہے جس کے نتیجے میں زلزلہ آیا ہے۔

برداربنگا اور وتنایوقل ایک بڑے آتش فشانی نظام کا حصہ ہیں اور یہ ایک 500 کلو میٹر کی چوڑائی کے گلیشیئر کے نیچے پائے جاتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آتش فشاں کے قریب کی فضائی حدود کو بند کر دیا گیا ہے۔

تاہم آئس لینڈ کے باقی تمام ہوائی اڈے ابھی تک کھلے ہیں۔ پورے یورپ میں اس حوالے سے فضائی الرٹ کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ یورپ کی فضائی تحفظ کی ایجنسی یورو کنٹرول نے کہا ہے کہ وہ آتش فشاں کی صورتحال پر ہر چھ گھنٹے بعد ایک اپ ڈیٹ پیش کرتے رہیں گے۔ واضع رہے۔

کہ 2010ء میں آئس لینڈ کے ’آئیافیلایوقل‘ آتش فشاں پہاڑ سے نکلی ہوئی راکھ سے یورپ میں ہوائی سفر شدید متاثر ہوا تھا۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ تاریخ کا سب سے بڑا ایسا واقعہ تھا جس سے فضائی سفر بڑے پیمانے پر متاثر ہوئے۔ اپریل 2010ء کے اس واقع کے نتیجے میں 1.5 اور 2.5 بلین یوروز کے درمیان نقصان ہوا تھا۔