کراچی (جیوڈیسک) شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث فشریز انتظامیہ نے کئی مچھیروں کو سمندر میں جانے سے روک دیا ہے ان افراد میں زیادہ تر بنگالی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جن افراد کے پاس اگر شناختی کارڈ موجود بھی ہے تو اس کی تصدیق نہیں ہو پا رہی ۔ سیکیورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے ان مچھیروں پر پابندی عائد کرد ی ہے۔
فیش ایکسپوٹرز کا کہنا ہے کہ پاپندی سے ورکز کی تعداد 50 فیصد تک گھٹ چکی ہے جس کے باعث طلب کے مقابلے میں مچھلیوں کی رسد کافی کم ہو چکی ہے۔
ایسی صورتحال میں برآمدی آرڈر وقت پر دینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب مچھیروں نے جمعے کو مزار قائد پر انتظامیہ کے خلاف بھر پور احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔