بجٹ محض الفاظ کا ہیر پھیر، گورکھ دھندا ہے، اقبال خان

Budget

Budget

اٹک (جیوڈیسک) حالیہ بجٹ الفاظ کا ہیر پھیر اور گورکھ دھندا ہے غریب عوام کاکوئی خیال نہیں رکھا گیا یہ مراعات یافتہ اور امراء کو نواز نے کا بجٹ ہے، مزدور کی اجرت کم از کم پندرہ ہزار ماہانہ کی جائے۔ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے تمام کاروبار ٹھپ کر دئیے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی اٹک کی ضلعی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کیا گیا اجلاس کی صدارت امیر ضلع اقبال خان نے کی،اجلاس میں کہا گیا کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے ۔ایک قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت ان لوگوں کو ظاہر کرے جنہوں نے طالبان سے مذاکرات ناکام بنائے۔