مسلکی تفاوت ہی ذلت، رسوائی اور شکست کا سبب ہے، امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کی پاکستان آمد پر انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے انہیں کراچی تشریف لانے کی دعوت دی اور جامع مسجد بحریہ ٹا¶ن میں خطبہ ¿ نما زجمعہ میں امام کعبہ کی جانب سے مذہبی تعصب کو سب سے بڑی برائی قرار دینے اور اس کے جڑ سے خاتمے کی تلقین کے پیغام پر تبصرہ کرتے ہوئے امیر پٹی نے کہا ہے کہ دنیا بھر اور بالخصوص پاکستان میں بسنے والے اہل ایمان اور مسلمانوں کو امام کعبہ کے اس خطبے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

کیونکہ مذہبی و مسلکی تفاوت اور لسانی تعصب کے باعث پیدا شدہ انتشار سے اتحاد امت میں ایسی دراڑ پڑی ہے جس کی وجہ سے امت اس حد تک کمزور ہوچکی ہے کہ کفار با آسانی ہر محاذ پر مسلمانوں کو نہ صرف تکالیف کا شکار کررہے ہیں بلکہ انہیں شکست سے بھی دوچار کررہے ہیں۔

جبکہ مسلم ریاستیں اور حکمران کفر کی قوتوں کے ہاتھوں مغلوب اور جبر میں پستی مسلم ریاستوں اور مسلمانوں کے تحفظ کی بجائے ذاتی مفادات کیلئے کفار کے ساتھی بنے ہوئے ہیں یا مسلکی تعصب میں اندھے ہوکر دوسرے کلمہ گو مسلمانوں کا لہو بہانے یا انہیں مٹانے پر کمربستہ نظرآرہے ہیں۔