لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی تقریب کے دوران گرمی اورحبس سے بے حال موسیقی کے استاد گر کر انتقال کر گئے،نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے ملازم میوزک ٹیچر لطیف ڈینیئل گذشتہ پانچ سال سے مختلف اسکولوں کے بچوں کو ملی نغموں کی تربیت دے رہے تھے۔
نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی تقسیم انعامات تقریب میں وزیر اعلی پنجاب کی آمد سے قبل لطیف ڈینیئل بچوں کو ریہرسل کرا رہے تھے کہ گرمی اور حبس کے باعث اچانک گر کر بے ہوش ہو گئے، انہیں اسپتال لیجایا جا رہا تھا مگر راستے میں ہی چل بسے، وزیراعلی پنجاب کی تقریب سے روانگی کے بعد لطیف ڈینیل کے انتقال کا اعلان کیا گیا جس سے وہاں موجود بچے اور اساتذہ غمگین ہو گئے۔