ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ پنجاب کی جنرل سیکرٹری نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک نظریہ، سوچ اور حقیت کا نام ہے جو کبھی ختم نہیں ہو سکتی، ذوالقار علی بھٹو شہید نے ایک ڈکٹیٹر کے ہاتھوں مرنا پسند کیا لیکن تاریخ کے ہاتھوں نہیں،فخر ہے ا س پارٹی کے کارکن ہیں جنہوں نے اصولوں کی خاطر سر تو کٹا دیا لیکن جھکایا نہیں،پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت ، استحکام اور ملکی سلامتی کیلئے بی بی شہید ،ذوالفقار علی بھٹو شہید کی صورت میں بہت بڑی قیمت ادا کیا ہے،کسی سیاسی جماعت نے اتنی بڑی قیمت ادا نہیں کی،زخمی شیر اب لوگوں کو مذید بیوقوف نہیں بنا سکتا، لوگوں نے ان کا اصلی چہرہ دیکھ لیا ہے،بی بی شہید کا خون راولپنڈی والوں پر قرض ہے،پیپلز پارٹی کے کارکن بی بی شہید کی قبر کے ساتھ وفا کرنے والے ہیں۔
پارٹی کو ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل ٹیکسلا کے زیر اہتمام واہ کینٹ کے مقامی ہوٹل میںبے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ،نرگس فیض ملک کا کہنا تھا کہ بھٹو خاندان شہادتوں کی داستان ہے ،مک مکا کا طعنہ دینے والے یہ نہیں جانتے کہ شہادتیں دیکر کون سا مک مکاہوتا ہے،یہ عدالتیں اور قوانین صرف پیپلز پارٹی کے لئے بنے ہیں کسی اور کے لئے نہیں،نواز شریف کو آج ان عدالتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہئے،جنہوں نے اسکو بچا لیا آج بھی انکی حکومت ہے پھر کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا،آب زم زم کے گھر سے دھل کر آنے والوں نے اس پیارے گھر کی لاج نہیں رکھی،پھر کہتے ہیں ہمیں کیوں نکالا جو خدا کے گھر میں بیٹھ کر جھوٹ بولے اسے تو خدا نے ہی پوچھنا تھا ، چوہدری نثار علی خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ چوہدری نثار پارٹی کا وفادار ہوتا تو کبھی بھی بکری کا نشا ن لیتا،آج جی ایچ کیو جانا آسان لیکن ان کے گھروں میںجانا مشکل ہے،ڈر اسکو رہتا ہے جو چور دروازے سے اقتدار میں آئے،پیپلز پارٹی نے کبھی اقتدار کی جنگ نہیںلڑی بلکہ ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے۔ پیپلز پارٹی کبھی چور دروازے سے اقتدار میں نہیں آئی ہمیشہ عوام کی طاقت سے بر سر اقتدار آئی، انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بی بی شہید کے خون اور بھٹو خاندان سے غداری کرنے والوں ،فصلی بٹیروں اور ابن الوقت لوگوں کی پیپلز پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں،جوفیصل مسجد میں دفن وہ تاریخ نہیں بلکہ آمریت کے دور کا خاتمہ تھا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر چوہدری ظہیر اختر کا کہنا تھا کہ ہماری وفاداریاں ہمیشہ بھٹو خاندان کے ساتھ رہیں اور تا قیامت رہیں گی ،ہمارا جینا مرنا بھٹو خاندان کے ساتھ ہے۔
واہ کینٹ محنت کشوں کی دھرتی ہے جس نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا،آمدہ الیکشن میں قد گھاٹ والے لوگ سامنے آئیں گے با عزت اور با کردار لوگوں کو ٹکٹ دیئے جائیں گے۔پیپلز پارٹی تحصیل ٹیکسلا کے صدر عامر اقبال خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی داستان لازوال قربانیوں سے عبارت ہے،ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لئے جتنی قربانیاں بھٹو خاندان نے دیں کسی سیاسی جماعت نے نہیں دیں،تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمریت کے خلاف جدوجہد کی .پیپلز پارٹی کے خلاف غیر جمہوری قوتیں ہمیشہ بر سر پیکار رہیں ، مگر پیپلز پارٹی نے ہر دور میں ان قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،تقریب سے خالد بٹ، باسم بٹ ، ایڈووکیٹ آصف مختار بٹ ، سید جابر شاہ ایڈووکیٹ،راجہ منصور،یاسر قریشی،شیخ مسعود صادق ، جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی تحصیل ٹیکسلاسردار تنویر شانی شاہ،شگفتہ بٹ ڈویژنل صدر خواتین ونگ نے بھی خطاب کیا، تقریب میں خواتین سمیت کارکنان پیپلز پارٹی کی کثیر تعداد موجود تھی۔