ادلب (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اسد حکومت کی طرف سے ادلب پر حملوں کا سلسلہ ایک لامحدود انسانی المیئے میں تبدیل ہو سکتا ہے ۔
صدر ایرودان نے اس بات کا اظہار امریکی وال اسٹریٹ جرنل اخبار کے لیے تحریر کردہ مقالے میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ادلب پر حملوں کو عالمی برادری معمولی نہ سمجھے کیونکہ اس کا نتیجہ خطرناک نکلے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ادلب کی عوام کو اسد کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے جس کےلیے ہم سے جو بن پڑے گا وہ کریں گے۔اسد نے 7 سالہ دور میں جو عوام کے خلاف کہرام برپا کر رکھا ہے وہ ہم سب کے سامنے ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ادلب پر حملوں کا مقصد انسداد دہشتگردی نہیں بلکہ نظریاتی اختلافات کی بنیاد پر مخالفین کا صفایا کرنا ہے لہذا اس معاملے میں جلدی کی جائے ،اگر یورپ اور امریکہ نے دیر کر دی تو اس کے نتیجے میں ایک لامحدود انسانی المیہ ہمارا منتظر ہوگا۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے ساڑھے تین ملین شامی مہاجرین کی مہمان نوازی کرنے سمیت ہمہ وقت داعش،پی کےکے اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے خلاف جنگ بھی کی لیکن ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے۔
جناب صدر نے روس اور ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ آستانہ معاہدے کی مکمل پابندی کریں بصورت دیگر اس وبال میں وہ بھی ذمے دار ہونگے۔