بنوں (جیوڈیسک) پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کے متاثرین میں امداد کی تقسیم جاری ہے، بنوں میں ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کی تعداد دس کر دی گئی ہے، رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے۔
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف برسر پیکار افواج پاکستان متاثرین کی امداد میں بھی پیش پیش ہیں۔ امن کی خاطر گھر بار چھوڑنے والوں کو مختلف مقامات پر قائم ریلیف کیمپوں کے ذریعے بنیادی اشیاء اور خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔
بنوں میں ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کی تعداد بھی بڑھا کر دس کر دی گئی ہے ۔ متاثرین کو موبائل سموں کی ذریعے نقد امداد کی فراہمی بھی شروع کر دی گئی ہے، روزانہ تین ہزار خاندان فی کس سینتیس ہزار روپے وصول کر رہے ہیں۔
بنوں میں آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے، ادھر ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی متاثرین شمالی وزیرستان کو امداد اور بنیادی ضرورت کی اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔