آئی ڈی پیز کا وفاقی حکومت سے واپسی اور بحالی کا مطالبہ

IDPs

IDPs

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کے وادی تیراہ سے نقل مکانی کرنے والے سیکڑوں خاندانوں نے وفاقی حکومت سے اپنی واپسی اور بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

تحصیل جمرود کے علاقہ غنڈی میں نقل مکانی کرنے والےوادی تیراہ کوکی خیل کے سیکڑوں خاندانوں کے قائدین نے جرگہ کا انعقاد کیا۔ جرگہ میں مقررین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا 2011میں شدت پسندوں کے باعث نقل مکانی کی۔

تاہم اب تک انہیں رجسٹریشن نہیں ملی جو کہ سیکڑوں خاندانوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ مقررین نے دھمکی دی کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اندر آئی ڈی پیز کی بحالی کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو وہ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔