آئی ڈی پیز پہلے سے بے گھر ہیں عمران خان ان پر ظلم نہ ڈھائیں، پرویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کے آئی ڈی پیز کے حوالے سے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آئی ڈی پیز پر ظلم نہ ڈھائیں وہ پہلے سے بے گھر ہیں۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے بنوں میں آئی ڈی پیز پر گولیاں چلائیں، پاکستانی ہونے کے ناطے شمالی وزیرستان کے متاثرین کی دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے، عمران خان اپنی ذمہ داریوں سے فرار اختیار نہ کریں اور آئی ڈی پیز کی ذمہ داری قبول کریں۔

انہوں نے کہا کہ سچ یہ ہے خیبر پختونخوا حکومت نے دھرنوں میں ناچ گانوں کے سوا کچھ نہیں کیا جبکہ وفاقی حکومت آئی ڈی پیز کی مالی سمیت ہر قسم کی امداد کر رہی ہے۔