آئی ڈی پیز خیبر پختون خواہ حکومت کی نہیں وفاق کی ذمہ داری ہے: عمران خان

 Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) ساہیوال روانگی سے قبل بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے کہا ماروی میمن ڈرامے کرنے سے پہلے وفاقی حکومت سے پوچھے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا اب تک 30 لاکھ آئی ڈی پیز خیبر پختون خواہ میں آ چکے ہیں۔ آئی ڈی پیز پختون خواہ حکومت کا ایشو نہیں ہے بلکہ وفاق کی ذمہ داری ہے۔

وفاقی حکومت کو خیبر پختون خواہ حکومت کی مدد کرنی چاہیے۔ عمران خان نے کہا پرویز خٹک نے آئی ڈی پیز کے مسئلے پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا حکومت گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کر لے اور ثابت کر دیا جائے پی ٹی وی پر حملہ میں نے کروایا ہے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔