راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں آئی ڈی پیزکے لیے امدادی میچ میں پاکستان اے نے حمزہ شہباز الیون کو 60 رنز سے ہرا دیا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں حکومت پنجاب کے زیر اہتمام آئی ڈی پیز کے لئے امدادی ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 205 رنز بنائے، پاکستان اے کے شرجیل خان نے 101 رنز کی شاند دار اننگز کھیلی۔
حمزہ شہباز الیون 206 رنز کے ہدف کے حصول میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 17 ویں اوور میں 145 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان اے کے حارث سہیل نے 3، انور علی اور بلاول بھٹی نے دو دو جبکہ شاہد آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ میچ کے اختتام پرمسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی نے شاہد آفریدی کی تاج پوشی کی۔