آئی ڈی پیز کے لئے پنجاب حکومت نے 7 ہزار روپے فی خاندان بھجوا ئے

IDPs

IDPs

پشاور (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز کے لئے پنجاب حکومت نے 7 ہزار روپے فی خاندان بھجوا ئے ہیں۔ تاہم یہ رقوم تقسیم ہونے کے طریقہ کار میں مشکلات سے ان کی اکثریت یہ رقوم حاصل کرنے سے محروم ہے۔

غیر سرکاری ادارے کی رپورٹ کے مطابق 10 لاکھ 11 ہزار 111 آئی ڈی پیز ایف ڈی ایم اے کے ساتھ رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ 96 ہزار 699 رجسٹرڈ خاندانوں میں سے محض 60 ہزار 586 کی نادرا نے تصدیق کی۔ 36 ہزار خاندانوں تک امدادی رقم تاحال نہیں پہنچ سکی۔

متاثرین کے مطابق بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعےاکژ متاثرین کے انگوٹھوں کی تصدیق نہیں ہو پارہی۔ جس کی وجہ سے حکومت پنجاب کی طرف سے 7 ہزار روپے فی خاندان کا عید پیکج بھی ان تک نہ پہنچ سکا۔