حیدر آباد (جیوڈیسک) افطاری پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ آئی ڈی پیز کے لیے سندھ کے بارڈر پر کیمپ لگا دیئے گئے ہیں۔
آئی ڈی پیز کو سندھ میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ مشکوک افراد کو واپس کر دیا جائے گا۔
سوات آپریشن میں جو لوگ سندھ میں داخل ہوئے ان میں متعدد دہشت گردی میں ملوث پائے گئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور بیروز گاری کے باعث غربت ہے۔ جسے ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔