اسلام آباد (جیوڈیسک) بنوں میں آئی ڈی پیز پر تشدد کے خلاف پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروا دی ہے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ نہتے آئی ڈی پیز پر تشدد قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ تشدد کے باعث دو آئی ڈی پیز کے قتل کا واقعہ تشویشناک ہے۔ حکومت کی نظراندازی سے آئی ڈی پیز میں مایوسی پھیل رہی ہے۔
پاک فوج شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں قابل تحسین کام انجام دے رہی ہے۔ ایسے میں آئی ڈی پیز کے ساتھ حکومتی سلوک اس سے مطابقت نہیں رکھتا۔ ایوان میں اس اہم معاملہ پر بحث کروائی جائے۔
تحریک التوا شازیہ مری، نوید قمر، عزا فضل پیجوہو اور اعجاز جاھکرانی نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی۔